سچل گوپانگ کو فوری آزاد کراکر انصاف فراہم کیا جائے، سندھ ترقی پسند پارٹی

262

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی حیدرآباد کے صدر سچل گوپانگ کو مبینہ طور پر گم کیے جانے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریاض لاکھو، بابو شیدی، جبار راہو، لقمان ودیگر نے کہا کہ بدھ کی شام سات بجے ہالا ناکہ کے قریب سفید رنگ کی کرولا گاڑی اور دو پولیس موبائلوں میں سوار نقاب پوش اہلکار سچل گوپانگ کو مہران کار سمیت لے گئے جن کا کوئی پتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پرامن اور سچے کارکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ٹی پی کی جانب سے 22 اگست کو اے پی سی کے اعلان کے بعد پولیس ایس ٹی پی کے کارکنان کو خوف زدہ کرنے کے لیے اس طرح کی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگر حکام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی صدر سچل گوپانگ کو فوری آزاد کراکر انصاف فراہم کریں۔