کیلی فورنیا کے جنگلات کی آگ بے قابو‘ 3 لاکھ ایکڑ اراضی لپیٹ میں

620

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی بے ایریا میں 3 دن کے دوران بجلی گرنے کے 10 ہزار واقعات کے سبب لگنے والی آگ 3 لاکھ ایکٹر تک پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں درخت اور مکانات جل کر راکھ ہو گئے جب کہ ہزاروں مزید آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔ اس دوران متاثرہ علاقوں کے باشندوں کو بڑی تعداد میں انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق تقریباً 400 مقامات ایسے ہیں جہاں شدید آگ بھڑکی ہوئی ہے، جس سے کئی افراد کے جھلسنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جب کہ کئی املاک خاکستر ہو گئیں۔