تحریک انصاف بہتر معاشی پروگرام دینے میں ناکام رہی،ڈاکٹرشہباز

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ماہر تعلیم، سینئر اکنامسٹ اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی 2سالہ مدت کے دوران سابق حکومتوں کے مقابلے میں کوئی بہتر معاشی پروگرام، پالیسی اور وژن دینے میں ناکام رہی ہے، ملک میں پی ایچ ڈی اسکالرزکو روزگار کے مواقع حاصل نہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ان ریسرچ اسکالرز کو بیرون ملک کی یونیورسٹیوں میں متعارف کرانے میں مدد کرے۔