سراج الحق کا لبنان کے سفارتخانے کا دورہ،سفیر سے ملاقات

194
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق لبنان کے سفیر وازکان کولکیان سے ملاقات کررہے ہیں

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لبنان کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں لبنان کے سفیر وازکان کولکیان سے ملاقات کی اور بیروت سانحے میں ہونے والے دھماکوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلیے دعا کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سینیٹر سراج الحق نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اوربھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے حوالے سے بھی لبنانی سفیر کو آگاہ کیا اور اس پر عالمی برادری میں آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔