کویت میں وزٹ ویزا ہولڈرز کو 31 اگست تک ملک چھوڑنے کا حکم

515

کویت حکومت نے وزٹ ویزا پر رہنے والے غیر ملکیوں کو 31 اگست تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈٖیا کے مطابق کویت حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث وزٹ ویزوں کی مدت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وبا کی شدت میں کمی کے بعد وزارت داخلہ نے نیا نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وہ غیر ملکی شہری جن کے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہوگئی ہے وہ 31 اگست تک ملک چھوڑ دیں۔

محکمہ امیگریشن نے ملک میں رہنے والے 4 لاکھ 5 ہزار غیر ملکیوں کو آئن لائن وزٹ ویزوں کی مدت میں اضافے کے لیے درخواست جمع کی ہدایت کی تھی۔

وزارت داخلہ کی ویٹ سائٹ کے مطابق صرف 60 ہزار غیر ملکیوں نے ویزوں کی مدت میں اضافے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت کویت میں 1 لاکھ 45 ہزار غیر ملکی ویزوں میں تجدید کرائے بغیر رہ رہے ہیں جب کہ وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکی رہائشیوں کو 31 اگست تک اپنے دستاویزات کی تصدیق کے لیے مہلت دے دی ہے۔

31 اگست کے بعد ان غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنہوں نے اپنے وزٹ ویزوں کی مدت میں اضافے یا تجدید کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی ہوگی۔