ترکی کی 7 دفاعی تنصیبات بنانے والی کمپنیاں ٹاپ 100 میں شامل

808

انقرہ: ترکی کی سات دفاعی تنصیبات بنانے والی کمپنیاں رواں سال دنیا بھر کی ٹاپ 100 میں شامل ہوگئیں۔

امریکی ڈیفنس نیوز میگزین ہر سال عالمی سطح پر دفاعی صنعتوں کی فہرست پیش کرتا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں اسلحے کی فروخت پر مبنی ہوتا ہے، ترکی کی دفاعی صنعت نے اس عرصے میں ریکارڈ توڑ کاروبار کی خبریں پیش کیں اور انہیں اعلی صفوں تک پہنچا دیا۔

ایسلسن نامی ٹرکش کمپنی ترکی کی سب سے بڑی دفاعی کمپنی  ہے جو پچھلے سال 52 ویں نمبر پر  تھی اس سے قبل کمپنی 2006  میں 93 ویں نمبر پر تھی۔

ایسلسن کمپنی کا سالانہ کاروبار 21 فیصد اضافے سے 2.172 بلین ڈالر رہا جو اس وقت 48 ویں نمبر پر ہے۔