کرونا کیخلاف کس صوبے کی عوام اپنی حکومتی کارکردگی سے مطمئن، سروے جاری

452

اسلام آباد: کرونا وباء کے دوران  کس  صوبائی حکومت  نے سب سے بہترین کام کیا ، کس صوبے کی عوام اپنی حکومتی کاکردگی سے مطمئن نظر آئی ،پرائیوٹ کنسلٹنٹ نے سروے  کے رزلٹ جاری کردیے۔

پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کیے گئے سروے میں صوبہ خیبر پختون خواہ کی عوام اپنی حکومت کی کورونا کے حوالے سے کارکردگی پر مطمئن نظر آئی، سروے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت 61 فیصد افراد کو مطمئن کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

نتائج کے مطابق دوسرے نمبر پر پنجاب کی حکومت رہی، جہاں کے 48 فیصد افراد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بلوچستان میں 45 فیصد افراد جب کہ سندھ اس میں آخری نمبر پر رہا، اور صوبے کے35 فیصد افراد نےسندھ حکومت کی کرونا کیخلاف حکمت عملی کو تسلی بخش قراردیا۔