“بھارتی وزیراعظم دھونی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کی درخواست کریں”

586

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ‘بھارتی وزیراعظم نریندر مودی   کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھونی کےپاس جاکر انہیں سمجھائیں کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیں اور  ٹی 20 ورلڈکپ 2021 تک بھارت کی نمائندگی کریں ‘۔

شعیب اختر نے یوٹیوب چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ دھونی کو 2021کے ٹی 20 ورلڈکپ تک  کرکٹ کھیلنی چاہیے تھی۔اگر میں بھارتی ٹیم کا کپتان ہوتا تو انہیں   ضرور کھلاتا ‘۔

سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کرکٹ کی تاریخ کے واحدکپتان ہیں جنہوں نے آئی سی سی کی تمام ٹرافی جیت رکھی ہیں ، دھونی کی کپتانی میں  بھارت نے 2007 میں  ٹی 20 ورلڈ کپ2010 اور 2016 کا ایشیاء کپ، 2011 کا عالمی کپ، اور 2013 چیمپئنز ٹرافی جیتا تھا۔

سابق کپتان دھونی نے سن 2004 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد39 سالہ وکٹ کیپر 350 ون ڈے، 90 ٹیسٹ اور 98 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں نے تمام فارمیٹ میں 17266 رنز بنائے۔