پھالیہ، مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت 4 بچے جاں بحق

795

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں شدید بارش کے نتیجے میں ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مشہور ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں سمیت 4 بچے شامل ہیں جبکہ انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ پر جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔