پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ

524

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے تحت  ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے کے لیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے، کورونا کیسز میں کمی اور بدلتی  صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کی کورونا ایس او پیزسے  متعلق اسٹیک ہولڈرز  سے بات چیت جاری ہے جبکہ ڈومیسٹک  سیزن 21-2020 ستمبر کے آخری ہفتے میں شروع کئے جانے کا امکان ہے۔