بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایم ایس دھونی کیلئے الوداعی میچ کے انعقاد پر غور شروع کردیا

593

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے مہندرا سنگھ دھونی کیلئے الوداعی میچ کے انعقاد پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے کہاکہ فی الحال کوئی انٹرنیشنل سیریز نہیں ہے، آئی پی ایل کے بعد ہم دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی کی بہت زیادہ خدمات اور وہ احترام کے مستحق ہیں، ہم ہمیشہ سے ہی ان کیلئے الوداعی میچ منعقد کرنا چاہتے تھے مگر دھونی ایک الگ پلیئر ہیں۔

بورڈ آفیشل نے کہاکہ انھوں نے اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، بورڈ اس حوالے سے ان کے ساتھ بات کرے گا۔