چیف ایگزامینر کی عدم تعیناتی، سینکڑوں میرین انجئینرز کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

953

کراچی: ایک سال سے چیف ایگزامینزشپ سروئیر کی تعیناتی نہ ہونے سے سینکڑوں  مرین انجنیئرکا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزامینزشپ سروئیر کی عدم تعیناتی کے باعث  سینکڑوں میرین انجئینرز ایک سال سے امتحان دینے کے منتظر ہیں ۔

میرین انجئینرز  کا کہنا ہے کہ منسٹری آف  میری ٹائم افئیرزکو بار بار صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں برقرار ہے،اور کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔

میرین انجینیرزنےوزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیکر چیف ایگزامینزشپ سروئیر کی تعیناتی کا عمل جلد سے جلد مکمل  کروائیں۔

دوسری جانب میری ٹائم افیئرزحکام کا دعوی ہےکہ چیف ایگزامینزشپ سروئیر کی تعیناتی کا لیٹر وزیراعظم ہاؤس بھجواچکے ہیں ،جس پرجلد عمل درآمد ہوگا۔