بیجنگ: بحری جہازوں میں تصادم، متعدد زخمی،14افراد لاپتہ

734

بیجنگ:چین میں تیل لے جانے والا سمندری جہاز کارگوجہاز سے ٹکراگیا،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئےاور14افراد لاپتہ ہیں۔

 چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو شپ سے ٹکرانے کے بعد تیل لے جانے والے جہاز میں آگ لگ گئی،حادثہ رونما ہوتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات دینے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ٹکراؤ کے بعد کارگوشپ ڈوب گئے،3افراد کو بچالیا گیا،امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے میں لاپتاافراد کی تلاش بھی کی  جارہی ہے۔