وزیراعظم نے عوام کی چیخیں نکالنے کا وعد ہ پورا کیا،ترجمان سندھ حکومت

137
KARACHI, PAKISTAN, AUG 19: Advisor to Chief Minister on Law, Environment and Coastal Development Barrister, Murtaza Wahab addresses to media persons during press conference, held at Sindh Assembly building in Karachi on Wednesday, August 19, 2020. (S.Imran Ali/PPI Images).

کراچی /اسلام آباد( نمائندہ جسارت+خبر ایجنسیاں )ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے 2سال میں صرف تباہی مچائی، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کے دام آسمان پر پہنچا دیے گئے، یہ چاہتے ہیں غریب صرف سانس پر گزارہ کرے، وزیراعظم نے عوام کی چیخیں نکالنے کا وعدہ پورا کیا،عام آدمی اور صنعت کار کا نقصان ہوا ہے فائدہ صرف مافیا کا ہوا ہے جو وزیر اعظم کے آس پاس بیٹھے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا منظور نظر مافیاز آج وزیراعظم کے اردگربیٹھے ہیں، کراچی کو 165 ارب روپے دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا سی پیک پیپلزپارٹی کا وژن تھا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا 2018 کے بعد ایکسپورٹس میں کمی آئی، ریونیو اکٹھا کیے بغیر کوئی ریاست اپنے معاملات حل نہیں کرسکتی، عمران خان کو موقع ملا پرائیویٹ سیکٹر سے چیئرمین ایف بی آر لاسکتے ہیں، 2019 میں پہلی بار ٹیکس ریونیو کم ہو کر 3.2 کھرب ہوگیا، 2018 میں ریونیو کلیکشن 3.84 کھرب روپے تھی۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا اگست 2018 میں ڈالر 124 روپے کا تھا اب 168 روپے ہے، 2018 میں ڈی جی پی گروتھ 5.5 فیصد تھی، 2020 میں پی ٹی آئی حکومت نے 3.96 کھرب روپے ٹیکس کلیکشن کی، سندھ حکومت نے مشکلات کے باوجود 105 ارب روپے ٹیکس کلیکشن کی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت کراچی کووفاق کے حوالے کرنے کی تجویز پر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے پی پی سندھ کے صدرنثاراحمد کھوڑو،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی،پیپلزپارٹی کراچی کے سیکرٹری جاوید ناگوری نے کراچی نے خطاب کیا۔اس موقع پر سندھ کے سیکرٹری جنرل وقارمہدی،صوبائی نائب صدر راشد ربانی،،سینیٹرتاج حیدرودیگررہنما بھی موجود تھے۔ رہنماﺅں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ کے کسی شہر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دینگے،سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں،پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کا سندھ توڑنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،آج بھی ایم کیو ایم کی سیاست اور سوچ الطاف حسین کی سوچ سے بھری ہوئی ہے،وزیراعظم سندھ کو دھمکیاں دیں نہ سندھ پر قبضے کی باتیں کریں اگروفاقی حکومت نے اپنی روش ترک نہ کی تو سندھ کی عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے اورپیپلزپارٹی کالاباغ ڈیم اور ایم آرڈی سے بڑی تحریک چلائے گی۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ ، سینیٹر عاجز دھامرہ ،فیصل کریم کنڈی ، پارلیمانی لیڈر پنجاب حسن مرتضیٰ ،چودھری افتخار و دیگر نے کراچی پر قبضہ نامنظور کے نام سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔