بیلاروس میں سیاسی بحران پر یورپی یونین کی خصوصی سربراہ کانفرنس

206
برسلز: یورپی کونسل کے صدر چارلس میشل بیلاروس میں سیاسی بحران پر آن لائن سربراہ کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس میں جاری شدید سیاسی بحران کے سلسلے میں یورپی یونین کے رکن ممالک کا سربراہ اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں مشرقی یورپی ملک کی تازہ صورت حال اور وسیع عوامی مظاہروں سے متعلق مذاکرات کیے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی کونسل کے صدر چارلس میشل کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کانفرنس کے ذریعے یورپی رہنما بیلاروس کے عوام کو اپنی طرف سے یکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔