مالی میں فوجی بغاوت پر ترکی کا اظہار تشویش زیر حراست اعلیٰ حکام کی رہائی کا مطالبہ

209
بماکو: افریقی ملک مالی میں بغاوت کے بعد فوجی اہل کار سڑکوں پر عوام کے درمیان اسلحہ لہرا رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر میں فوجی حکام پریس کانفرنس کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقا کے ملک مالی میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں حکومت ختم اور پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے پر ترکی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ مالی میں داخلی امن اور اعتماد و استحکام کی فضا فوری طور پر بحال کی جائے گی۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے صدر ابراہیم کیٹا اور دیگر اعلیٰ حکام کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔