کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی نوجوان بے روزگار ہوئے، رپورٹ جاری

655

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے ہونے والی بے روزگاری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں 3 ماہ کے دوران 15 لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے ہونے والی بے روزگاری پر رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں 3 اور 6 ماہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا، 3 ماہ میں 15 لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے، اے ڈی بی نےخدشہ ظاہر کیاکہ 6 ماہ میں یہ تعداد 22 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ایشیا میں 13 ممالک کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، 3 ماہ میں ایشیائی ممالک میں 1 کروڑ نوجوان بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہونے کا خدشہ ہے، کرونا وائرس سے آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا اور ویتنام میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔