سوڈان اور اسرائیل امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے

574

نیویارک: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بعد سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

سوڈانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقدار، استحکام کی قربانی دئیے بغیر برابری کی بنیاد پر اسرائیل سے امن معاہدے کے منتظر ہیں۔

سوڈانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سوڈان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر فوائد حاصل کرسکتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے وجود سے انکار نہیں کرتے۔

واضح رہے چند روز قبل متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے طے پایا تھا دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی نظام بھی بحال کردیا گیا تھا۔