فلسطینیوں سے معاہدے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،سعودی عرب

636

برلن:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعودکا کہنا ہےکہ فلسطینیوں سے معاہدے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، یکطرفہ یہودی آباد کاری امن میں رکاوٹ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ صیہونی ریاست کوفلسطینیوں کےساتھ امن معاہدےپردستخط کرنا ہوں گے، یواےای کی طرح اسرائیل سےامن معاہدہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین امن معاہدے تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ممکن نہیں،فلسطنیوں سے عالمی معاہدوں کے تحت ہی امن حاصل ہوگا، ایک بار امن قائم ہوجائے تو سب کچھ ممکن ہے،اسرائیل سے تعلقات ہموار کرنے کے لیے 2002میں عرب امن معاہدہ شروع کیا تھا۔