فلسطین کاز کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، فلسطینی سفارت خانہ

838

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں قائم فلسطینی سفارت خانےنے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فلسطین کاز کی حمایت پر  ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطینی سفارت خانےنے جاری بیان میں اسرائیل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،

جاری بیان میں کہا گیا کہ  پاکستانی ہمارے بھائی ہیں، جنہوں نے ہر فورم پر ہماری حمایت کی ،فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے پر کہا تھا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے، ہمارے لئے فلسطینیوں کا کاز سب سے اہم ہے ۔