سکھر: ایک ہی خاندان کے 11 افراد چھری کے وار سے قتل

747

صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں ایک شخص نے چھری کے وار سے 11 افراد کو قتل کردیا۔

تحصیل پنو عاقل کے علاقے کینٹ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو دن دہارے چھری کے وار سے قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ملزم نے 7 خواتین اور 4 بچوں کو چھری کے وار سے قتل کیا، ملزم مقتولین کا عزیز ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنو عاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنو عاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا قتل ہوا ہے، واقعہ پیش آنے کی وجوہات کیا ہیں؟ کیا خاندانی مسائل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا پھر دشمنی ہے۔

آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزم سے تفتیش کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے، متاثرہ خاندان کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ مکمل تعاون کرے۔