امن معاہدہ، اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری

885

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی فلسطین کے علاقے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے اسرائیلی جہازوں کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ طیاروں نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک ‘حماس’ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے لڑاکا طیاروں ،ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے ذریعے رات گئے غزہ پٹی پر بمباری کی جس میں حماس کے زیر زمین مراکز اور پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی روک دی ہے جس سے غزہ میں بجلی فراہم کرنے والا واحد پلانٹ بھی بند ہوگیا ہے۔

ادھرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت  اور سوڈان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے فلسطین میں اہم قائم ہوگا تاہم اسرائیل غزہ پرمسلسل 5 روزسے بمباری کررہا ہے۔