ٹرکش لیرا کی قیمت گِر رہی ہے

228

انقرہ: ترک لیرا کی گرتی ہوئی قیمت پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ترک صدر کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت خزانہ سمیت تمام اعلیٰ سرکاری عہدیداروں شرکت کی۔

طیب اردوان نے ترکی کی تیزی سے گرتی ہوئی معیشت پر اجلاس طلب کیا تھا، رواں سال کورونا وائرس اور مشرق وسطیٰ میں کھلے نئے جنگی محاذ ہیں۔

ٹرکش لیرا کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گرچکی ہے جبکہ ایک امریکی ڈالر 7.39 ٹرکش لیرا میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ترک سینٹرل بینک کے ذریعے قرض حاصل کرنے کی حد میں 50 فیصد کمی کر دی تاکہ انٹربینک منی مارکیٹ میں کرنسی کی گردش کو محدود کیا جا سکے۔