ٹنڈوآدم،سگ گزیدگی کے  باعث 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

133

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) ٹنڈوآدم میں سگ گزیدگی کے باعث تین بچوں سمیت 6 افرادزخمی ، اسپتال میں ویکسین نایاب ۔ ٹنڈوآدم کے مختلف علاقوں جٹیا پاڑہ، میں 17سالہ محمد عمر ولد کریم ،نیو سٹی میں 14 سالہ اصغر ولد شوکت ،بنگلہ روڈ پر مدثر ولد رشید گاؤں سچو ساند میں بارہ سالہ ندیم ولد حاجی ، گاؤں رسول شریف میں آٹھ سالہ وکرم ولد بکارام، ٹنڈوآدم میں 45 سالہ رام چند کو کتے کے کاٹنے کے باعث تعلقہ اسپتال میں طبی امداد دینے کے لئے لایا گیا علاوہ ازیں ویکسین نہ ہونے کے سبب متاثرہ افراد کو واپس لوٹا دیا گیا واضح رہے ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتال میں ویکسین نہ ہونے کے باعث حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔