“اسرائیل سے تعلقات کے لیے امریکا کسی ملک پر دباؤ نہیں ڈال رہا”

785

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرخاص جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ ‘امریکا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلیے کویت اور دیگر خلیجی عرب ریاستوں پر دباؤ نہیں ڈال رہا’۔

امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد دیگر خلیجی اور عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں ، تاہم  امریکا کی جانب سے  اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلیے کویت سمیت کسی بھی خلیجی عرب ریاست پر دباؤ نہیں ڈال جارہا۔

جیرڈ کشنر نےکویت کے حوالے سے فلسطینیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’ 1991 کی خلیجی جنگ کےدوران کویت نے4  لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو ملک سے بے دخل کیا تھا،  کویت سمیت ہر ملک اپنے مفاد پر کام کررہا ہے۔

دوسری جانب کویتی روزنامے القبس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کےسرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد ‘ کویت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والا آخری ملک ہوگا’۔