گیس فیلڈ کی تلاش، انقرہ حکومت اپنے بیان پرقائم

722

انقرہ: ترکی نے بحیرہ روم میں اپنی سرگرمیاں بڑھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم متنازعہ مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں گیس فیلڈ کی تلاش کی اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برسلز کی جانب سے تحفظات کا اظہار ترکی کے اس اعلان کے بعد کیا گیا کہ وہ قبرص کے جنوب مغربی ساحل کے قریب اگلے ہفتے سے گیس کی تلاش کے لیے سمندر میں ڈرلنگ کا کام تیز تر کردے گا جس کے باعث ترکی اور یونان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی  اوریونان دونوں ممالک نیٹو رکن ہیں تاہم قبرص یورپی یونین کا رکن ہونے کی وجہ سے یورپی یونین یونان کے موقف کی حامی ہے۔

گزشتہ ہفتے اس تنازعے کی وجہ سے فرانس نے یونان کی حمایت میں متعلقہ سمندری خطے میں اپنی عسکری موجودگی بڑھانے کا اعلان کردیا تھا تاہم یورپی یونین کے مطالبے کے باوجود ترکی نے بحیرہ روم میں اپنی سرگرمیاں بڑھادیں ہیں۔

دوسری جانب ترکی کی جانب سے ڈرلنگ تیز کرنے کا بیان جاری کیا گیا ہے جبکہ انقرہ حکومت اپنے بیان پر قائم ہے۔