قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی

489

قاتل ڈور نے ایک اور معصوم بچی کی جان لے لی، لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والی 4 سالہ فاطمہ دم توڑ گئی۔

قاتل ڈور کے وار کم نہ ہوسکے، چار سالہ فاطمہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جشن ازادی کی رونق دیکھنے نکلی تھی کہ پتنگ کی قاتل دوڑ پھرنے سے زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بند روڈ ساندہ میں چار سالہ بچی کے گلے میں ڈور پھر گئی، قریب ہی دوسری موٹرسائیکل پر سوار 24 سالہ پرویز بھی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔

بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 2 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس 24 گھنٹے تک تھانے کی حدود کا تنازع پر الجھی رہی اور اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

سی سی پی او لاہور نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران قاتل ڈور سے ہونے والی یہ آٹھویں ہلاکت ہے لیکن پولیس تاحال ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکی۔