اسرائیل سے تعلقات ملک کے مفاد میں قائم کیے جائیں گے،سوڈان

291

خرطوم :سوڈانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عداوت جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں،اسرائیل سے تعلقات سوڈان کے مفاد میں قائم کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سوڈانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے پر غور کررہےہیں،سوڈان اور اسرائیلی حکام کے درمیان رابطے سے انکار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور سوڈان کے درمیان معاہدہ رواں برس کے آخر یا اگلے سال کے اوائل میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی گذشتہ دنوں اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے معاہدہ کیا ہے،جس پر ایران ،فلسطین اور ترک سمیت دیگر ممالک نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔