اقوام متحدہ نے لبنان کا بین الاقوامی سپورٹ فنڈ روک لیا

524

بیروت دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ نے لبنان میں معاشی و تجارتی بحران بڑھنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کا بین الاقوامی سپورٹ فنڈ روک لیا۔

 لبنان کے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر جان کوبیس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی امدادی گروپ کےسفیروں نےلبنان  میں بڑھتے ہوئے بحران تبادلہ خیال کیا  اور گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ لبنانی حکومت کی جانب سے اصلاحات نہ ہونے پر بیروت کو امداد فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ لبنان کے اعلی سطح کےحکام اور سیاسی رہنماؤں کوپیغامات بھیجے مگر ان کے ردعمل انتہائی مایوس کن تھے’۔

جان کوبیس نے کہا کہ فوری اصلاحات تک لبنان کو بین الاقوامی امدادی پیکیج پر نہیں مل سکتا، بیروت کو عالمی برادری اور امداد دینے والے ممالک کی طرف سے ظاہر کردہ تحفظات دور کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ  دھماکوں کے چند روز بعد اقوام متحدہ نے بیروت کی بندرگاہ میں ہوئے تباہ کن دھماکوں بعد لبنان کی مدد کیلئے 565 ملین ڈالر کے عطیات جمع کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان دھماکوں میں 180 افراد ہلاک اور 6 سے زخمی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں ۔