اسرائیل کا یو اے ای کو ایف-35 طیارے دینےسے انکار

801

تعلقات بحالی کے باوجود اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو ایف-35 طیارے دینے سے صاف انکار کردیا۔

اسرائیل سے دوستی بھی یواے ای کے کام نہ آئی، دوستانہ تعلقات قائم ہونے کے باوجود اماراتی حکومت ایف-35 طیاروں سے ہاتھ مسلتی رہ گئی۔

اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر ایلی کوہن نے کہا ہے کہ ‘یو اے ای اور اسرئیل کے مابین امن معاہدے کے بعد بھی اسرائیل نے اپنی سالمیت کیلیے خطرہ بننے والے ایف-35 طیارےکی فروخت کی خبروں کی تردید کردی’۔

اسرائیلی وزیر نےکہا کہ میرے عہدے پر ہوتے ہوئے ایسی کوئی شق نہیں کہ ہم متحدہ عرب امارات کو ففتھ جنریشن ایف -35 طیارے دیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران یو اے ای سے متعلق معاہدے کے سوال پر ایلی کوہن نے کہا کہ  یو اے ای کو ہتھیار فروخت کرنے کے حوالے سے ایسی کوئی بات زیرغور نہیں۔ ایلی کوہن نے اعتراف کیا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی ملک کو ہتھیار فروخت نہ  کرنے اور خطے میں اپنی فوجی طاقت کو برقرار رکھنے کا دباؤ ہے۔

ایلی کوہن نے کہا کہ بینجمن نیتن یاہو کے علاوہ متبادل وزیراعظم بینی گینٹز اور وزیرکارجہ گیبی اشکنازی بھی یواے ای اور اسرائیل معاہدےسے لاعلم ہیں ۔

اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کے بعد بھی ہماری پالیسی یہی ہے جو میں جانتا ہوں تاہم کسی تبدیلی پر مخالفت کروں گا۔