بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش بے نقاب

160

بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی، را   اور این ڈی ایس نےپاکستانی سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے کالعدم تنظیموں سے رابطے کیے  ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را  اور نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ( این ڈی ایس) کا   کالعدم تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ دونوں خفیہ ایجنسیز  کااہم اجلاس 16اگست کو ہوا، کالعدم تنظیموں کو پاکستان کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں کرنے کے لیےدونوں ایجنسیوں نے پکتیکااور کنٹر میں اہم اجلاس کیا، اجلاس میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر حملوں کا فیصلہ کیا گیا۔

 را اور این ڈی ایس افغانستان میں دیر پا امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، جو پاک امریکا مشترکہ کوششوں کوسبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش تیارکررہےہیں ۔

اجلاس میں کالعدم تنظیم کے اکرام اللہ ترابی نے شرکت کی،جنہیں کچھ عرصہ قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا،اکرام اللہ ترابی کو13دسمبر 2019کو افغانستان سے گرفتار کیا تھا، ایساف نے اکرام اللہ ترابی کوگرفتار کرکے پاکستان کے حوالے سے کیا تھا۔

تینوں گروپوں کےدرمیان یہ ملاقات افغان صوبے لوگر میں موجود ٹی ٹی پی کے رفیع الدین نامی کمانڈر نے ہی کرائی ہے جب کہ ٹی ٹی پی لیڈرشپ کی افغان فورسز سے ملاقات کا اہتمام بھی کمانڈر رفیع الدین کے ذریعے ہوا ہے۔

ایجنسیوں  نے مولوی رفیع الدین کے ذریعے اجلاس کا مقام ظاہر نہ کرنے کی سازش کی تھی جو ناکام ہوگئی ، اجلاس کا مقام پاکستان میں ظاہر کرکے پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔