لاہور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، خودکش حملہ آور گرفتار

748

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب اہم کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گرد لیاقت سے خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد خودکش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا، حملہ آور نےحساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔

دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جب کہ ساتھی خودکش حملہ آور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔