عمران خان نے معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا،بلاول بھٹو زرداری

520

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  نے کہاہے کہ عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہاکہ بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے،کشمیر سے سعودی عرب تک ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ،جمہوریت اورانسانی حقوق کیلئے 2سال ناکامی کے سال رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں کرپشن پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس بلانےمیں اسپیکرتعاون نہیں کررہے، گزشتہ اجلاس منسوخ کیا تھا،احتجاج کے باوجود ہمارے مطالبات نہیں مانے جارہے ہیں۔