بابراعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 رینکنگ میں موجود واحد کھلاڑی

596

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں  بابر اعظم ایک درجہ بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، بیٹنگ میں بابراعظم کی کیریئر بیسٹ پانچویں پوزیشن پر واپسی ہوئی ہے، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو بیک وقت تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

بابر اعظم ٹیسٹ میں 5 ویں ، ون ڈے میں تیسرے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر ہیں۔

محمد عباس دو درجے ترقی کے ساتھ بولرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں،جبکہ رینکنگ میں پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے، اسٹوارٹ براڈ ایک چھلانگ لگاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔