لاڑکانہ ،کرنٹ لگنے سے  14سالہ لڑکی جاں بحق

81

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب دھامراہ کے گاؤں جوگی مصری میں 14 سالہ بچی صنم جوگی گھر کے اندر پنکھا چلانے کے دوران کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئی جسے اہل خانہ نے بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثا کے حوالے کردی۔ دوسری جانب لاش گھر پہنچنے پر میں کہرام مچ گیا۔