جرمن پولیس کی متنازع کارروائی جارج فلوئیڈ کی یاد تازہ

153
برلن: جرمن پولیس اہلکار گرفتاری کے دوران ایک شخص کی گردن دبائے ہوئے ہے

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی متنازع کارروائی زیر تفتیش ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ شہر ڈسلڈورف میں پیش آیا تاہم معاملے کی تفتیش ڈوئسبرگ کی پولیس کرے گی۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی کارروائی کے دوران ایک اہل کار نے اپنے گھٹنے سے زمین پر گرے ہوئے شخص کی گردن دبا رکھی ہے۔ اس سے قبل امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایسی کارروائی کے دوران سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔