بحرین: ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں توڑنے پر خاتون کیخلاف کارروائی

471
منامہ: بحرین کی ایک دکان میں خاتون ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں توڑ رہی ہے

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرین میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں توڑنے والی ایک خاتون کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق منامہ پولیس کا کہنا ہے دارالحکومت کے علاقے جفیر میں ایک 54 سالہ خاتون کی جانب سے دکان کو نقصان پہنانے اور ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں توڑنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق خاتون نے مورتی توڑنے کا اعتراف کرلیا ہے، جس کے بعد اسے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے اور دیگر شقوں کے تحت چارج شیٹ دے دی گئی ہے۔ خاتون کا مقدمہ بحرین کی مقامی عدالت میں چلایا جائے گا۔بحرینی فرمانروا کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ شیخ خالد الخلیفہ نے واقعہ ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نفرت کا جرم ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔