فرانس: ایک اور مسجد پر حملہ‘ واقعات معمول بن گئے

178
فرانس میں مسجد پر آتش گیر مواد پھینکے جانے کے بعد دروازہ جلا ہوا ہے‘ اہل کار شواہد جمع کررہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ایک ہفتے کے دوران مسجد پر حملے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے بعد مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں جامع السلام پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا، جس سے مسجد کا بیشتر حصہ آگ لگنے سے متاثر ہوا۔ اس سے قبل مسجد عمر میں آگ لگی تھی، جسے ایک حادثہ قرار دیا گیا تھا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنین نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں عبادت کی آزادی بنیادی حقوق میں شامل ہے، واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔