برطانیہ چین کی مخالفت میں امریکہ کا پٹھو نہ بنے، برطانوی فلم پروڈیوسر

338

لندن: برطانوی فلم پروڈیوسر جان پیلجر نے کہا ہے کہ برطانیہ چین کیخلاف امریکہ کا پٹھو بننے سے گریز کرے

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی اخبار “مارننگ اسٹار” میں مشہور برطانوی فلم پروڈیوسر کا ایک انٹرویو چھپا جس میں انہوں نے برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ کو امریکہ کی چین پالیسی کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے اور امریکہ کے پٹھو بننے سے گریز کرنا چاہئے۔

جان پیلجر نے اس حوالے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی چین مخالفت کا مقصد دراصل اپنی دنیا کی واحد سپر پاور کی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔ ہم اکثر مغرب کی” برتری ” اور ” حقوق ” کو چیلنچ کرنے والے ملک چین پر امریکی سیاستدانوں اور ماہرین کے تنقیدی بیانات سنتے رہتے ہیں۔

جان بیلچر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو چین کو برا بھلا کہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کے پاس چین کو برا بھلا کہنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ برطانیہ کو اس بارے میں خاص طور پر محتاط رہنا چاہئے اور چین کے خلاف امریکہ کے پٹھو بننے سے گریز کرنا چاہئے۔