دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کون سے؟

1640

بلومبرگ نے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے تاہم ٹاپ 10 خاندانوں کی اکٹھی دولت 1ٹریلین امریکی ڈالرز کے قریب ہے۔

ان 25 خاندانوں میں صنعتوں، میڈیا گروپس، زرعی کاروباری کمپنیوں سمیت تیل کی تجارت وغیرہ کرنے والےادفراد وابستہ ہیں۔

دی والٹن خاندان

بلوم برگ کی فہرست میں پہلا نمبر پر ‘دی والٹن خاندان’ کا ہے جس کی ذریعہ آمدنی وال مارٹ ہے اور اس کی خالص آمدنی 215 ارب امریکی ڈالرز ہیں۔

دی مارس خاندان

فہرست میں دوسرے نمبر پر دی مارس خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی مارس بارز ہے اور اس کی آمدنی 120 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

دی کوچ خاندان

تیسرے نمبر پر دی کوچ خاندان موجود ہے جس کی ذریعہ آمدنی کوچ انڈسٹریز ہے اور خالص آمدنی 109.7 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

السعود خاندان

رپورٹ کے مطابق  آل سعود خاندان کا چوتھا نمبر ہے جس کی ذریعہ آمدنی تیل ہے جس کی آمدنی 95 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

امبانی خاندان

بلوم برگ کی فہرست میں پانچواں نام ریلائنس انڈسٹریز کے مالک امبانی خاندان کا ہے ، جس کی آمدنی 81.3 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

دی دومس خاندان

رپورٹ کے مطابق   چھٹے نمبر پر دی دومس خاندان ہے اور اس کی ذریعہ آمدنی ہرمس ہے اور ان کی آمدنی 3.9 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

دی وردیمر خاندان

فہرست میں ساتواں نمبر دی وردیمر خاندان کا ہے جس کا ذریعہ آمدن چینل ہے اور اس کی خالص آمدنی 54.4 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

دی جاہنسن خاندان

آٹھواں نمبر دی جاہنسن خاندان کا ہے ، جس کا ذریعہ آمدنی فائیڈیلٹی انویسٹمنٹس ہے اور اس کی خالص آمدنی 46.3 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

دی بوہ رنگر اینڈ باؤمبیچ

بلوم برگ کی فہرست میں نویں نمبر پر  بوہ رنگر اینڈ باؤمبیچ خاندان ہےجس کی ذریعہ آمدنی بوہ رنگر انجیل ہیم ہے اور 45.7 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

دی ایلبریچٹ خاندان

فہرست میں دسواں نمبر دی ایلبریچٹ خاندان کا ہے ،جس کی ذریعہ آمدنی ایلڈی ہے اور اس کی خالص آمدنی 41 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

World's wealthiest family gets richer by $4 mn every hour, $100 mn ...