ترکی کا جوبائیڈن کو کرارا جواب

832

ترکی نے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا  امریکا  نہیں صرف ترک عوام ہی حکومت اور صدر تبدیل کر سکتےہیں۔

ترک وزیر خارجہ میولوت جاوش نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب ترکی پرانا نہیں رہا، ترکی تبدیل ہوچکا ہے جوبائیڈن کا بیان صرف جہالت ہے اور وہ ترک ملت کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں ۔

ترک وزیر خارجہ نہیں کہا کہ امریکا نہیں بلکہ ترک عوام ہی حکومت اور صدر کی تبدیلی کا فیصلہ کر سکتے ہیں، ماضی کا ترکی اب تبدیل ہو چکا ہے۔

جوبائیڈن نے گزشتہ دنوں بیان میں اپوزیشن کو اکساتے ہوئے تسلط پسندانہ بیان جاری کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ترک اپوزیشن اردوان کا تختہ الٹ دے ، اردوان کو شکست دینے کے لیے اپوزیشن کی مدد کرسکتے ہیں اور ان کا ساتھ دے سکتے ہیں، بغاوت سے نہیں صرف اور صرف انتخابی عمل سے۔