اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالربھی مہنگا

696

 کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالربھی مہنگا ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی دیکھی گئی،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 464 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہوکر40290 پر بند ہوا۔

دوسری جانب  فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 168.16 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا اور فی ڈالر 168.50 روپے کا ہوگیا۔