وزیراعظم نے معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری سنادی

538

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 1 ماہ میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جولائی 2020 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں 1 ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔ یہ ترسیلاتِ زرجون 2020 کی نسبت 12.2 جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں۔