“تل ابیب سے دبئی براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ “

399

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ‘ابراہم معاہدہ ‘طے پانے کے بعد دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری شروع کردی گئی۔

امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد مواصلاتی تعلقات بحال ہونے کے بعد ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نےدبئی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن  یاہو  کا کہنا ہے کہ تل ابیب اور دبئی کے درمیان براہ راست پروازیں براستہ سعودی عرب شروع کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ دونوں ممالک کےٹیکنا لوجی  میں  بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری  میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ہماری معیشت کو فروغ دے گی ۔

اس سے قبل اماراتی اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کمپنی نے ٹیسٹنگ ڈیوائس سمیت کورونا وائرس سے متعلق تحقیق اور ترقی پر تعاون کے لیے اسرائیل کی13 گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں ۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نےنے دعویٰ کیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پرآنے سے خلیج عرب ملک کیلئے امریکی ہتھیاروں کی مزید فروخت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔