اسرائیلی صدر کی ابوظہبی کے ولی عہد کو دورے کی دعوت

692

تل ابیب:اسرائیل کے صدر رووین ریولین نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔

اسرائیل کےصدر ریولین نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابوظہبی کے ولی عہد کو بھیجے گئے دعوت نامے کی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ”میں بہت پرامید ہوں کہ ہمارے دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدے سے خطے کے عوام کے مابین باہمی اعتماد میں اضافے میں مدد ملے گی۔”

انہوں نےلکھاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔