ذرا سی بے احتیاطی وباء کی دوبارہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

391

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ذرا سی بے احتیاطی وباء کی دوبارہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے، بد احتیاطی سے ہم دوبارہ اسی صورتحال میں واپس آسکتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے، عوام کی ذرا سی بے احتیاطی وباء کی دوبارہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں کافی حد تک کمی آ رہی ہے، ہمیں ماسک کا استعمال کم نہ کرنا چاہیے، اس بد احتیاطی سے ہم دوبارہ اسی صورتحال میں واپس آ سکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک اور احتیاطی تدابیر اپنائیں، دوسرے ممالک میں کیسز زیادہ بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں کیسز بڑھنے اور کم ہونے کا انحصار ہمارے اوپر ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار 175 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔