جنرل قمرجاوید باجوہ کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

453

ریاض:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سرکاری سطح  پر سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ آرمی چیف نے کمانڈر جوائنٹ فورسز سعودی عرب سے ملاقات کی،جنرل قمرجاوید باجوہ کا استقبال چیف آف جنرل فیاض بن حامد نے کیا،ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات اور مشترکہ مشقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی کمانڈرجوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے بھی ملاقات کی،سعودی عرب کے دورے کے موقع پرآرمی چیف کو سعودی وزارت دفاع میں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔