“معاہدہ امن کی خاطر کیا، کسی علاقے سے نہیں نکل رہے”

666

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہاہے کہ ‏عرب امارات کے ساتھ معاہدہ امن کی خاطر کیا، معاہدے میں اسرائیل کے کسی علاقے سے نکلنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ عرب امارات کے ساتھ طے پانے ولا تاریخی امن معاہدہ فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی امن کو مضبوط کرنے اور امن مساعی کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

ترجمان نیتن یاہو نے وزیراعظم کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ ‘انہیں توقع ہے کہ امارات کے بعد سلطنت عمان اور بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کریں گے’۔

اوفیر گینڈیلیمین نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے تحت سن 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے بعض علاقوں سے دستبرداری سے اسرائیل کمزور نہیں ہوگا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ 26 سالوں میں اسرائیل اور ایک عرب ملک کے مابین پہلا امن معاہدہ ہے۔