لاہور‘کار پارکنگ پر جھگڑا، 9 افراد زخمی

132

لاہور(صباح نیوز) لاہور میں گاڑی کھڑی کرنے پر لڑائی میں2 خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع ایک شادی ہال میں 2 خاندانوں کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ پارکنگ پر ان کے مابین جھگڑا ہو گیا۔اس دوران ایک
گروپ نے ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ شیشے کے گلاس اور کرسیاں چلنے سے 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزمان کی شناخت جاری ہے۔