رشین سلاد

884

اجزاء:
•بند گوبھی1 عدد
•گاجر 3 عدد اُبلی ہوئی
•آلو 3 عدد اُبلے ہوئے
•مٹر 1 پیالی اُبلے ہوئے
•کھیرا 1 عدد
•سیب 3 عدد
• پائن ایپل کیوبز 1 ٹِن
•سفید مرچ 1 چائے کا چمچ
•نمک حسبِ ضرورت
•چینی آدھا چائے کا چمچ
•تازہ کریم 1 پیالی
•مایونیز 1 درمیانی بوتل
•کشمش آدھ پیالی

ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں باریک کٹی بند گوبھی، اُبلی اور چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی گاجر، اُبلے اور چوکور ٹکڑوں میں کٹے آلو، چھلے اور اُبلے مٹر، پتلے چوکور ٹکڑوں میں کٹے سیب، پائن ایپل کیوبز اور باریک کٹے کھیرے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
پھر اُن میں پسی سفید مرچ، تھوڑا سا نمک، چینی، تازہ کریم اور درمیانی بوتل مایونیز مکس کرکے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
آخر میں بھنی ہوئی کشمش اوپر ڈال دیں۔
سلاد جتنا ٹھنڈا ہوگا اتنا ہی مزے دار ہوگا۔